Home / پاکستان / سینٹ انتخابات پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کو بڑے امتحان میں ڈال دیا

سینٹ انتخابات پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کو بڑے امتحان میں ڈال دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے11 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے سے خالی ہونیوالی نشستوں پر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے درمیان زبردست جوڑ پڑے گا،روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق ن لیگ کے 5،پی ٹی آئی کے 5،ق لیگ کا ایک سینیٹربننے کا امکان ہے، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 4نشستوں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دو دو نشستیں حاصل کر لیں گی، پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے مل کر انتخابی میدان مارنے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں پنجاب اسمبلی کے

اراکین کی عددی تعداد کے حوالے سے خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی خالی 4نشستوں میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی آسانی سے دو دو نشستیں حاصل کرے گی جبکہ 7نشستوں پر بھی دونوں جماعتوں کے تین تین امیدواروں کے کامیابی کے قومی امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ساتویں نشست پر ففٹی ففٹی کامیابی کا امکان ہے پاکستان تحریک انصاف نے ساتویں نشست مسلم لیگ (ق) کو دے کر اپنی حریف جماعت مسلم لیگ (ن)کوسیاسی طور پر امتحان میں ڈال دیا ۔سینٹ انتخابات کب ہونگے؟تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *