Home / پاکستان / سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر عمران خان اچانک گزشتہ روز ’لاہور‘ کیوں پہنچے؟ پریشر میں کیے گئے دورے کی وجہ سامنے آگئی

سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر عمران خان اچانک گزشتہ روز ’لاہور‘ کیوں پہنچے؟ پریشر میں کیے گئے دورے کی وجہ سامنے آگئی

Sharing is caring!

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز دورہ لاہور پر تھے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بتایا جا رہا تھا کہ دورہ لاہور کے دوران وہ تحریک انصاف کے دور میں شروع کیے گئے سب سے بڑے منصوبے فردوس مارکیٹ کے انڈر پاس کا افتتاح کریں گے لیکن اب کوئی اور ہی وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ یہ افتتاح کرنے محض بہانہ تھا لیکن عمران خان صرف لاہور اس لیے آئے تھے تا کہ وہ چوہدری برادران سے ملاقات کر سکیں، عمران خان ایک پریشر میں تھے اور وہ اتحادیوں سے مل کر انکے تحفظات دور کرنا چاہتے تھے عمران خان اڑھائی سال تک ٹال مٹول کی سیاست کرتے رہے لیکن اب وہ سمجھ رہے ہیں کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔طاہر ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کو یہ یقین دہانی کرا دی تھی کہ چوہدری برادران سے معاملات طے کیے جا چکے ہیں ، اب آپ اداروں پر تنقید کی پالیسی کو ترک کر دیں اور اپنا رویہ بدلیں،اس سے قبل اپنے وی لاگ میں عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کی جانب سے آصف زرداری کو کہا گیا کہ اگر آپ چاہے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو مشروط طور پر ملایا جاسکتا ہے، ق لیگ والے بھی کسی اشارے کا انتظار کر رہے ہیں، جب تک کوئی ملکی اشارہ نہیں مل جاتا تب تک حکومت کی تبدیلی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجود تمام رہنماؤں کو اس چیز کا اندازہ ہوگیا ہے کہ جلسے جلوس کچھ بھی نہیں کر سکتے ، اداروں کی جانب سے حکومت کو یہی مشورہ دیا جارہا ہے کہ انتقام کی سیاست کو ترک کر دیں اور حکومتی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، اگر کارکردگی یونہی رہی تو پھر نقصان آپ کو ہی ہوگا کسی اور کو نہیں، اسکو ہدایت سمجھے یا وارننگ ابب یہ حکومت کی مرضی ہے۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومتی رہنماء قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، مہنگائی کو کم کیا جائے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائے اگر کارکردگی میں بہتری نا لائی گئی تو پھر حکومت کا بچنا مشکل ہوجائے گا۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا کہ اس وقت حکومت اور ن لیگ کے مابین رابطے ہو رہے ہیں، دسمبر اور جنوری میں جہاں موسم تبدیل ہوگا وہی سیاسی تببدیلی بھی آ سکتی ہے .

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *