Home / سیاست / ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

Sharing is caring!

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی کی تنظیم اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما مونس

الٰہی ایم این اے نے مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں موثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت کی تنظیمیں اور مقامی رہنما تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔‎واضح ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید افتخار الحسن 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2 اگست 2020 کو ان کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کی یہ نشت خالی ہوگئی تھی۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *