چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں برنچ کیا۔ معروف صحافی صالح ظفر اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام کلب میں سنڈے برنچ کیا۔انہوں نے عام شہریوں کی طرح خود کھانا پلیٹ میں ڈالا اور دیگر مہمانوں کی طرح
کھانا لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا۔ اتوار کی صبح موسم بھی خوشگوار تھا۔اس موقع پر کلب انتظامیہ نے ایک اسپیشل سیٹ اپ بنا کر کرٹن لگائے تاہم آرمی چیف کے نے کرٹن ہٹانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف کے حکم پر کرٹن ہٹا دئیے گئے۔مزید بتایا گیا کہ اس موقع پر رش بھی تھا تاہم جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ نے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظارکیا۔ موقع پر موجود ایک مہمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر مہمانوں میں گھل مل گئے۔ اور انہیں یہ دیکھ کر یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ پاکستانی فوج کا سپہ سالار انکے درمیان کھڑا ہے۔ 12 بجے کے بعد سابق گورنر سندھ محمد زبیر اپنی اہلیہ اور اہلخانہ کے دیگر ارکان کے ساتھ آئے اور حالات کا جائزہ لیا مگر وہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نہیں ملے۔