بلاول بھٹو نے بتادیا وہ کیسی اور کہاں کی خاتون سے شادی کریں گے؟حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان سے کروائی جائے تو انہیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ بعد ازاں مہوش حیات نے مذکورہ انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہی مستقبل میں جس سے بھی شادی کریں گی لوگوں کا معلوم ہوجائے گا اور یہ کہ ان کے پرانے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اس کی ہیڈلائنز نہ بنائی جائیں۔
تاہم اب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک انٹرویو میں وضاحت کی ہے کہ وہ کس طرح کی خاتون سے شادی کریں گے اور اس کا تعلق کہاں سے ہوگا۔جیو ٹی وی کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف اپنی شادی بلکہ اپنی سیاست اور والدہ کی شہادت اور بچپن سے متعلق بھی باتیں کیں۔یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے شادی کے لیے تیارپروگرام میں میزبان نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان کے ایسے غیر شادی شدہ لڑکے ہیں، جن کی شادی پر سب سے زیادہ باتیں ہوتی ہیں اور ساتھ ہی پی پی پی چیئرمین سے پوچھا کہ آخر وہ شادی کے لیے کیسی خاتون کی تلاش میں ہیں جو آج تک ان کی تلاش ختم ہی نہیں ہو رہی؟ میزبان
کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں یہ سن کر اچھا لگا کہ ان کی شادی پاکستان میں موضوع بنی ہوئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی اور اپنی بہنوں کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے ان کی والدہ کی شہادت ہوئی تب سے وہ اور اس کی بہنیں ایسی سوچی میں نہیں تھیں کہ انہیں شادی بھی کرنی ہے اور گھر میں خوشی کا سماں بھی ہونا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے بتایا کہ شادی جیسے معاملات میں والدہ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، لیکن اب والدہ کے بعد وہ اور اس کی بہنیں آہستہ آہستہ معمول کی زندگی میں لوٹ رہی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کی لڑکی پسند کرتے ہیں اور کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟ تب انہوں نے واضح کیا کہ جب شادی ہو جائے گی تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔مزید پڑھیں: بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق بیان پر مہوش حیات کی وضاحتتاہم میزبان نے ان سے پھر سوال کیا کہ وہ مغربی لڑکی سے شادی کرنا چاہتےہیں یا ان کی پسند مشرقی ہے؟