لاہور (نیوز ڈیسک ) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے سینیٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے ہم خیال گروپ کے رکن خواجہ داود سلیمانی نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ناصرف استعفے دیں گے ۔
جو کہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہوگا ، اس کے علاوہ سینیٹ الیکشن میں ہم اپنا امیداور بھی لائیں گےتاہم ہماری طرف سے اپنی جماعت سے دھوکہ نہیں کیا جائے گا ، اسی لیے ہم کسی اور جماعت سے بھی اتحاد نہیں کریں گے۔