کراچی(نیوز ڈیسک) دسمبر میں پڑنے والی سردی نومبر میں ہی پڑنے لگی، شہری ٹھٹھرنے لگے، 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پڑنے والی سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے کراچی میں پڑنے والی سردی کے ریکارڈ نومبر میں ہی ٹوٹ گئے، سرد ہواؤں اور بارشوں نے شہر قائد کے باسیوں کو ٹھٹھرا کر رکھ دیا اور محکمہ موسمیات نے بھی موسم کے مزید سرد رہنے کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔
کراچی میں آج اور کل مزید تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، بارش کے بعد کراچی کی سرد میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ہفتے کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پیر کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔منگل کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔