اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے پہلے بیانیے اور موجود بیانے میں کافی فرق آگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ن لیگ کا مریم نواز کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس کی
نائب صدر مسلم لیگ نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی تھی ، اجلاس میں مریم نواز شریف نے تین ارکان اسمبلی کو ڈانٹ بھی پلا دی تھی ، جن میں ایک دو کا تعلق فیصل آباد اور جنوبی پنجاب جبکہ ایک کا تعلق لاہور سے ہے ، ان سے کہا گیا کہ آپ لوگوں کو کہتے پھر رہے ہیں کہ آپ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازنے باغی ارکان کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا پھر اس کے گھر کا گھیرائو میں خود کرائوں گی اور پارٹی سے بھی انہیں نکال دیا جائے گا ۔