اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں نیب کے قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا ہے۔تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے نیب کے قانون میں ترمیم کا بل واپس لیا ۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ اپوزیشن کے فیصلے کے مطابق نیب ترمیمی بل واپس لے رہے ہیں ۔ اب ہم نیب قانون میں ترمیم نہیں چاہتے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی کہا تھا کہ اپوزیشن نے نیب کا ظلم سہہ لیا اب حکومت کی باری ہے، نیب قانون میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا تھا کہ نیا نیب آرڈیننس نہیں لانے دیں گے، جو نیب اپوزیشن کے لیے تھا وہی اب حکمرانوں کے لیے بھی رہے گا۔