لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن نشاط خان ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے .
فردوس عاش اعوان کا کہنا تھا کہ اس حمایت کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی جب کہ ن لیگ کی مزید وکٹیں بھی جلد ہی گرنے والی ہیں۔