کرک(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمودخان نے کہا ہے کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے اور 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمودخان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے۔محمودخان نے کہا کہ ماضی میں گیس رائلٹی کے پیسے لوگوں کے جیبوں میں گئے، کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپیخرچ کئے جائیں گے، صوبے میں 4نئے عالمی معیار کے ہسپتال بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ نے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ 260ارب سیپشاورڈی آئی خان موٹروے تعمیرکی جائے گی اور گیس انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2ارب روپے دیے جائیں گے ، 31 جنوری سے تمام جنوبی اضلاع میں صحت پلس کارڈ کار آمدہوگی۔انہوںنے کہاکہ آئل ریفائنری پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور جولائی سے آئمہ مساجد کو دس ہزار دیے جائیں گے جبکہ 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔