Home / پاکستان / چشمِ بَدور!بختاور بھٹو کی مہندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

چشمِ بَدور!بختاور بھٹو کی مہندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

Sharing is caring!

کراچی(نیوز ڈیسک) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ہاتھوں میں مہندی لگنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی آج مہندی کی تقریب ہے۔ بختاور نے انسٹاگرام اسٹوری پراپنے ہاتھوں میں مہندی لگنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ بختاور کی شادی کسی مشہور شخصیت کی شادی سے کم نہیں۔ ان کی شادی کے چرچے پورے میڈیا پر ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی صرف اسی شادی کے بارے میں بات ہورہی ہے۔


بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز اتوار کے روز میلاد شریف کے اہتمام کے ساتھ ہوا تھا۔ جس میں بختاور کی پھوپھی فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور پارٹی کی دیگر خواتین کارکنان نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین محمود چوہدری کی دلہن بننے جارہی ہیں۔ دونوں کا نکاح 29 جنوری کو اور بارات 30 جنوری کو منعقد ہے۔ بارات میں 300 کے قریب مہانوں کی شرکت متوقع ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں حصہ لینے کے لیے ایک ہفتہ قبل ہی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو ترک کرچکے ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *