لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ داؤد سلیمانی نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کو عمران خان نے اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
خواجہ داؤد سلیمانی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہے ، یہ عثمان بزدار کی چالاکی ہے۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو جا کر کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلنگ گروپ پے۔ اگر ہم اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے ہم آواز اُٹھائیں تو وہ بلیک میلنگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک نا اہل شخص کو اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے۔اس سے زیادہ کیا ہو گا۔کرپشن عروج پر ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ خواجہ داؤ سلیمانی نے کہا کہ میں دو مرتبہ پہلے بھی ایم پی اے رہ چکا ہوں، جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہوئی ہے اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سپریمیسی آف پارلیمنٹ کا ایک گروپ ہے ، سب کے یہی تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی کے اتحادیوں تک کے یہی تحفظات ہیں۔ ان کے اپنے وزیر ، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی یہی تحفظات ہیں۔
میں بات کر لیتا ہوں، باقی کوئی بات نہیں کرتے ۔ میرا یہ ماننا ہے کہ ڈی جی خان کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئیں۔ خواجہ داؤد نے کہا کہ عثمان بزدار اگر پسماندہ علاقہ سے ہے تو دو مرتبہ اُن کا باپ بھی یہاں رہا ہے اُس نے کیا ترقی کی ہے ؟ 86ء اور 97ء میں عثمان بزدار کے والد اسی حلقے یں ایم پی اے تھے، اُن کے دور میں کیا ترقی ہوئی ذرا یہ بھی بتا دیں۔
پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی
خواجہ داود سلیمانی کے تہلکہ خیز انکشافاتایک نااہل آدمی کو عمران خان نے اتنا بڑا صوبی دیدیا، خواجہ داود سلیمانی
جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی،خواجہ داود سلیمانی
*Team MAK* pic.twitter.com/dol0D6ZjEQ
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) January 26, 2021