Home / پاکستان / جسٹس عظمت سعید میرے کلاس فیلو تھے اور پانامہ کیس کے دوران۔۔مریم نواز کے الزام پر محمد زُبیر بھی میدان میں، سب کچھ واضح کر دیا

جسٹس عظمت سعید میرے کلاس فیلو تھے اور پانامہ کیس کے دوران۔۔مریم نواز کے الزام پر محمد زُبیر بھی میدان میں، سب کچھ واضح کر دیا

Sharing is caring!

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھے دوست بھی رہے ہیں۔پانامہ کیس کے دوران کبھی جسٹس (ر) عظمت سیعد سے بات نہیں کی۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بیرون ملک کسی کمیٹی سربراہ پر اعتراض ہوتا ہے تو وہ خود کمیٹی چھوڑ دیتا ہے۔جسٹس (ر) عظمت سعید پر اعتراض ہو ر ہا ہے تو خود کمیٹی سے الگ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو آج جسٹس (ر) عظمت سعید پر بیان متفق ہوں۔تحفظات بہت ہو چکے ہیں اس لیے جسٹس (ر) عظمت سعید کو کمیٹی سے الگ ہونا چاہئیے۔مشرف دور میں جسٹس (ر) عظمت نیب میں شامل تھے اس لیے تحفظات ہیں،ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملے پر تو موجودہ حکومت نے ڈھائی سال سے کچھ نہیں کہا۔

حکومت کو براڈ شیٹ سے ایسی کیا محبت تھی کہ رقم بھجوا دی۔ہمارے اثاثے ابھی بھی باہر موجود ہے تو تلاش کر لیں۔علاوہ ازیں آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق محمد زبیر نے کہا کہ اسلام آباد کلب میں 200 لوگوں کی موجودگی میں ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک لطیفہ سنایا تھا جس کے بارے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ محمد زبیر کہتے ہیں کہ پہلے بھی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے بہت سے باتیں پھیل گئی تھیں اس لیے حالیہ ملاقات سے متعلق زیادہ بات نہیں کروں گا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *