Home / سیاست / ’’ عورت کی حکمرانی کسی صورت قبول نہیں۔۔‘‘ (ن)لیگی مذہبی رہنماؤں نے مریم نواز کی قیادت ماننے سے انکار کر دیا، پارٹی میں بغاوت کا خدشہ

’’ عورت کی حکمرانی کسی صورت قبول نہیں۔۔‘‘ (ن)لیگی مذہبی رہنماؤں نے مریم نواز کی قیادت ماننے سے انکار کر دیا، پارٹی میں بغاوت کا خدشہ

Sharing is caring!

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے کئی اراکین عورت کی حکمرانی کے حق میں نہیں ہیں، اگر مریم نواز پارٹی کی قیادت کرتی رہیں تو کئی اراکین پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہا کہ میں ایک مذہبی شخص ہوں، اور میں عورت کی حکمرانی قبول نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ’مسلم لیگ بنیادی طور پر قائداعظم کی جماعت ہے۔ اس لیے پاکستان کا ایک بڑا مذہبی طبقہ مسلم لیگ کو مذہبی جماعت سمجھ کر اس کے ساتھ کھڑا ہے اور میں بھی ان میں شامل ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت سارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا مذہبی پس منظر ہے۔وہ کسی صورت میں عورت کی حکمرانی اور مداخلت پسند نہیں کرتے۔ اگر مریم نواز اسی طرح پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتی رہیں تو تو بہت سارے ارکان پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔اشرف انصاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے لوگ ملک و قوم کے وفادار ہیں، اس لیے وہ کسی طور پاک فوج یا کسی ادارے کیخلاف نہیں جائیں گے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *