لاہور(ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق آنے والے چند ہفتوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک میں سردی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گیس کا شارٹ فال اڑھائی ارب مکعب فٹ یومیہ ہو سکتا ہے۔
البتہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی طلب سات ارن مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گیس بحران 20 دسمبر سے 21 جنوری کے دوران شدت اختیار کر جائے گا۔جبکہ حکومتی ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اضافی ایل این جی کی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہیں ۔