پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے تحصیل صدر اور جہانگیر ترین کے دیرنہ رہنماء مہر محمد اکرم سیال انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ) پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے تحصیل صدر اور جہانگیر ترین کے دیرنہ رہنماء مہر محمد اکرم سیال انتقال کر گئے ہیں۔ مہر محمد اکرم سیال کے انتقال پر تحریک انصاف کے
سینئر اور بانی رہنماء جہانگیر ترین کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین اور علی ترین کی جانب سے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ محمد اکرم سیال کے درجات کو بلند کرے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مہر اکرم سیال تحریک انصاف کا اثاثہ تھے جنکی پارٹی کی خاطر خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ‘‘۔