Home / پاکستان / امریکہ کا بڑا فیصلہ! تحریک انصاف کے کتنے اکاؤنٹس بند کردیئے؟ پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

امریکہ کا بڑا فیصلہ! تحریک انصاف کے کتنے اکاؤنٹس بند کردیئے؟ پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

Sharing is caring!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں تحریک انصاف کے چھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں اور انکی تحقیقات ہو رہی ہیں اسکے علاوہ عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی امریکی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ یہ بات پہلے دن سے واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں استعفے نہیں دے گی۔لیکن جب مسلم لیگ ن کی قیادت نے خاص طور پر مریم نواز نے اپنے جلسوں میں بار بار استفعوں پر زور دینا شروع کر دیا ،جب وہ جلسوں میں استفعوں کی بات کرتے تھے تو ایسا لگتا کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈال رہی ہےپھر بلاول بھٹو پی ڈی ایم تحریک کو چھوڑ کر گلگت بلتستان کے الیکشن میں میں چلے گئے۔

یہ واضح ہو گیا تھاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کورڈینیشن اچھی نہیں ہے۔اب تحریک انصاف خود اپنے لیے مشکل کا سبب بن رہی ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے ہونے والے اجلاس میں نور عالم خان نے اہم گفتگو کی۔میں نے پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے پوچھا کہ نور عالم خان سب کے جذبات کی ترجمانی کر رہے تھے یا پھر یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔تو انہوں نے کہا کہ نور عالم خان نے مہنگائی کی بات کی اور یہ سب کا مسئلہ ہے۔

ہر حلقے کے لوگوں کے یہی مسائل ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کے کئی ایم پی ایز وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کھلم کھلا بات کرتے ہیں۔ایک طرف پی ٹی آئی کے اندر بے چینی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی کے امریکا میں 6 اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے ہیں اور ان کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی امریکی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *