لاہور(ویب ڈیسک)معروف اور سینئر صحافی حامد میر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میڈیکل کا 29نومبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرے،نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرائے پھر اپوزیشن
کو جلسے کرنے سے روکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت انٹری ٹیسٹ ملتوی کرتی ہے تو وہ اس پوزیشن میں ہو گی کہ اپوزیشن کو جلسے ملتوی کرنے کا حکم جاری کر سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کسی پریشانی کا شکار نظر نہیں آتی مگر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ضرور نظر آ رہے ہی۔اسی لیے حکومت ایک طرف تو اپوزیشن کو جلسے کرنے سے روک رہی ہے جبکہ دوسری جانب ڈیڑھ لاکھ بچوں سے میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ لے رہی ہے۔