Home / پاکستان / بختاور بھٹو کی شادی! حق مہر میں کیا مِلا؟ نجی ٹی وی چینل کا ناقابلِ یقین انکشاف

بختاور بھٹو کی شادی! حق مہر میں کیا مِلا؟ نجی ٹی وی چینل کا ناقابلِ یقین انکشاف

Sharing is caring!

لاہور (نیوز ڈیسک )شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بلاول ہاﺅس میں ہونے والی پروقار تقریب میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کا نکاح معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا تاہم بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔ صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔ نکاح کے موقع پر بختاور بھٹو گولڈن عروسی لباس اور محمود چوہدری آف وائٹ شیروانی میں توجہ کا مرکز تھے، تقریب میں دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *