Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش! عثمان بُزدار نے 12 سالہ فاطمہ کی زندگی بدل دی،پورا خاندان دعائیں دینے لگا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش! عثمان بُزدار نے 12 سالہ فاطمہ کی زندگی بدل دی،پورا خاندان دعائیں دینے لگا

Sharing is caring!

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش،صرف 12 سال کی عمر میں بہن بھائیوں اور ماں باپ کا سہارا بننے ولی بچی کی زندگی عثمان بزدار نے بدل دی ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر فاطمہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ 12 سالہ بچی لبرٹی میں کھلونے بیچتی دکھائی گئی۔ فاطمہ کے والد شدید بیماری کی وجہ سے کام نہیں کرسکتے تھے۔ غربت کا یہ عالم تھا کہ فاطمہ کی فیملی کے پاس رہنے کیلئے چھت تک نہ تھی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور فاطمہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا۔ اس کے ساتھ ساتھ رہنے کیلئے اٹیچ باتھ کے ساتھ ایک عدد کمرہ بھی مہیا کیا۔ اس کمرے میں ایک چھوٹا سا کھوکھہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ فاطمہ کے والد یہاں بیٹھ کر کھلونے بیچ سکیں اور ننھی بچی اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر بچی کے بھائی کو واسا میں نوکری بھی دی گئی ہے۔ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں کھلونے بیچ کر اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے والی بچی کی تقدیر بھی بدل گئی اور فیملی کو سہارا بھی مل گیا۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *