اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوسی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ تو مظلوم کشمیریوں اور فلسطیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے مگر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ” اسلام آباد اپنے مسلمان بھائیوں اور ساتھیوں کے حقوق ہر کبھی کسی سے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کئی بار بتایا جا چکا ہے کہ ریاض پہلے بھی کئی بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردید کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنے گا۔فلسطینیوں کے مسئلے پر سعودی عرب کا بھی یہی اسٹیٹس ہے۔