Home / پاکستان / گوادر کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے، ہر کوئی خوب صورتی کا مداح

گوادر کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے، ہر کوئی خوب صورتی کا مداح

Sharing is caring!

پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دنیا کا خوبصورت سٹیڈیم قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کی گئی، اس تصویر کے کیپشن میں کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورٹ سٹیڈیم

قرار دیا ہے۔لکھا کہ وینیو اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہو سکتے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے بھی گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورت کی تعریف کی ہے، انہوں نے لکھا کہ یہاں کھیلنا چاہتا ہوں، پچ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے مناظر بھی انتہائی خوبصورت ہیں، دوسری جانب کراچی سے شروع ہونے والی بائیکرز، کار، جیپ ریلی کا گوادر پر اختتام

پذیر ہوگئی، ریلی3دن تک جاری رہی۔رپورٹ کے مطابق ریلی نے 650 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، 45 بائیکرز، 50 گاڑیاں شامل تھے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے بائیکرز نے ریلی کا اہتمام کیا،موٹر سائیکلسٹس گوادر شہر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم تھامے داخل ہوئے،گوادر کی جانب سفر کے دوران بائیکرز مقامی افراد سے بھی ملے،ریلی کے شرکاء نے گوادر کی مختلف

ٹیموں کیساتھ کرکٹ/فٹبال میچ کے علاوہ گوادر کے ساحل میرین ڈرائیو پر پاکستان ریلی بھی نکالی۔ریلی شرکاء نے کہا کہ کراچی سے گوادر تک اس ریلی کا مقصد یہاں سیاحت کو فروغ، امن اور بھائی چارے کا پرچار کرنا تھا۔ شرکاء ریلی نے بتایاکہ اس ریلی کا انعقاد دْنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان محفوظ سیاحتی ملک ہے،ریلی کے شرکاء نے قیامِ امن کیلئے پاک آرمی کی خدما ت کو سراہا،آرمی نے

گوادر میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ شرکاء نے کہاکہ ہم پاک آرمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سال ہمارے سفر کو یاد گار بنایا۔ انہوں نے کہاکہ 2سال قبل بلوچستان کے حالات بالکل مختلف تھے۔شرکاء نے کہاکہ دْنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم گواد ر میں بنایا گیا ہے جو ایک شاہکار ہے۔ شرکاء کے مطابق گوادر اور کوسٹل ہائی وے کی رائیڈ ایک خواب تھا،گواد ر کے ساحل پوری دْنیا سے منفرد

ہیں،میرا پاکستان بہت خوبصورت ہے۔ شرکا نے کہاکہ بلوچستان کی ٹریولنگ اور انفراسٹرکچر پچھلے 2سالوں سے بہت بہتر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی لوگ بھی یہاں آنا چاہتے ہیں۔ الحمداللہ بلوچستان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *