Home / پاکستان / بختاور کی شادی کا جوڑا کہاں سے تیار کروایا گیا؟تقریب میں شریک مہمانوں کوکن شرائط کا سامنا کرنا پڑا؟ناقابلِ یقین تفصیلات

بختاور کی شادی کا جوڑا کہاں سے تیار کروایا گیا؟تقریب میں شریک مہمانوں کوکن شرائط کا سامنا کرنا پڑا؟ناقابلِ یقین تفصیلات

Sharing is caring!

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرلیا،بختاور گزشتہ شب بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، رخصتی آج ہوگی۔

بختاور بھٹو کی شادی کے جہاں چرچے عام ہیں وہیں ان کا عروسی لباس بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اپنی زندگی کے اس بڑے دن پر ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا،دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال آیا اور جب اُن کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر آئی۔بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید لباس پر سنہری رنگ سے ہاتھ کے کام کا جوڑا زیب تن کیا تھا، ایسے ہی بختاور بھٹو نے بھی سنہری رنگ کا ہی انتخاب کیا،بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بختاور کی شادی کا مینو شئیر کیا ۔ نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع مختلف ڈشز اور مختلف انواع کی میٹھی ڈشز سے کی گئی ۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی کھانے کی فہرست کے مطابق بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب میں باربی کیو، دھاگہ کباب ، مٹن چوپس، ریشمی کباب، چکن بوٹی سمیت بکرا روسٹ، پالک گوشت، دیسی چکن قورمہ، بیف اسٹیک، بیف چلی ڈرائی، گارلک رائس، بھنڈی فرائیڈ مکس سبزی اور تیتر روسٹ شامل تھا مینو میں مہمانوں کیلئے تیار کیے گئے کھانے میں بھنڈی ، پالک گوشت اور مکس سبزی کو بھی شامل کیا گیا۔جبکہ میٹھے میں آئسکریم ، حلوہ اور دیگر لوازمات شامل تھے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *