اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی معروف ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔رمل علی کو پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کی رکنیت بھی دی گئی ہے اور انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی بھی رکنیت بھی دی گئی ہے۔رمل علی
کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے کوارڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے،رمل علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے اور وہ اپنے جیسوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔