Home / شوبز / اچانک انتقال! پاکستانی سوگ میں ڈوب گئے

اچانک انتقال! پاکستانی سوگ میں ڈوب گئے

Sharing is caring!

ماضی کی معروف اداکارہ اور لالی ووڈ سٹار اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم 71برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مرحومہ علیل ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، شوبز شخصیات نے نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے۔ اداکار شان نے اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے سے

ٹوئٹر پر اطلاع دی۔بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کو کچھ عرصہ سے علیل ہونے کی وجہ سے علاج کی غرض سے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔نیلوبیگم 1940 میں سرگودھا میں مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئیں،ان کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا،معروف فلمساز، رائٹر و ڈائریکٹر ریاض شاہد سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام عابدہ ریاض رکھا گیا او رنیلو ان کا فلمی نام تھا۔نیلو بیگم نے ہالی ووڈ فلم بھوانی جنکشن سے فنی سفر شروع کیا، انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں

دوشیزہ، عذرا، زرقا، بیٹی، ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا،فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گاناآئے موسم رنگیلے سہانے ان کی پہچان بن گیا۔2013 میں نیلو نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم وار میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار ہ و ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم،ریما، صائمہ نور، بہار بیگم، سید نور،بابر محمود، ریشم،سائرہ نسیم، ریشم، احسن خان، قوی خان، عرفان کھوسٹ، خوشبو، صاحبہ، افضل خان، مدیحہ شاہ، شاہدہ منی، نشو بیگم سمیت دیگرنے نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *