Home / پاکستان / جی الیون حادثہ گاڑی میں کشمالہ طارق کے بھی موجود ہونے کا انکشاف بیٹا اذلان پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا

جی الیون حادثہ گاڑی میں کشمالہ طارق کے بھی موجود ہونے کا انکشاف بیٹا اذلان پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جی الیون حادثہ ، گاڑی میں کشمالہ طارق کے بھی موجودہونے کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔لیکن ابھی تک وہ پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکا،دوسری جانب کشمالہ طارق کی جانب سے اس تمام معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے سیکٹر جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل اور مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں موجود چار دوست جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے کشمالہ طارق کے

شوہر وقاص خان کوگرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے جب کہ کشمالہ طارق کا بیٹا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دریں اثناجاں بحق نوجوانوں کے گھر صفِ ماتم بچھ گیا ہے۔اہلخانہ صدمے کی حالت میں ہیں اور تاحال یقین نہیں کر پا رہے کہ گھر سے خوشی خوشی گئے ان کے جوان بیٹے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے اسلام آباد آئے تھے جہاں موت ان کا انتظار کر رہی تھی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *