Home / پاکستان / خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

Sharing is caring!

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب کی تصویریں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں آصفہ بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہورہی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو اس خوشی کے موقع پر خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر محمود چوہدری نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصویروں میں بختاور بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔آصفہ بھٹو نے کوئی جیولری نہیں پہنی ہوئی ہے اور میک اپ بہت ہی ہلکا کیا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ بہت حسین لگ رہی ہے۔ایک تصویر میں آصفہ بھٹو اپنی خالہ صنم بھٹو کے ساتھ موجود ہیں۔اس کے علاوہ شادی کی تقریب کی ایک وہ تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں نوبیاہتا جوڑا یعنی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور اُن کے اردگرد خاندان کے قریبی رشتے دار موجود ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *