Home / پاکستان / کل ہی استعفیٰ دے دوں گا، وزیراعظم عمران خان نے آمادگی ظاہر کر دی

کل ہی استعفیٰ دے دوں گا، وزیراعظم عمران خان نے آمادگی ظاہر کر دی

Sharing is caring!

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن والے لوٹی رقم پاکستانی قوم کو واپس کردیں،تو میں کل ہی استعفیٰ دینے کو تیار ہوں 31 دسمبر گزر گیا، 31 جنوری گزر گئی، مگر اپوزیشن کچھ نہ کرسکی، اپوزیشن نہ لونگ مارچ کرسکی نہ ہی لوگوِں کو اکٹھا کرسکی،استعفیٰ دینے کے لئے جرات اور کردار کی ضرورت ہے۔جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا نوازشریف اور ان کا خاندان لوٹی دولت واپس کرے، تمام لوٹی دولت قومی خزانے کو جمع کرادیں۔ٓصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی لوٹی دولت واپس کرے۔ساری زندگی

اپوزیشن جھوٹے وعدے کرتی رہی۔اخلاقی معیار پرپورا نہیں اتری۔پہلے یہ لوگ استعفیٰ دے رہے تھے اب، سینیٹ الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ ماضی میں این آر او کرکے جدہ اورسوئٹز لینڈ بھاگے ہو ئے ہیں۔جن کی کرپشن کا پیشہ باہر ہو، وہ کیسے ایماندار ہوں گے۔ دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفرکو جاری رکھیں گے، حکومت کا کوئی سکینڈل ہے نہ آئیگا، پی ٹی آئی حکومت شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بچایا گیا۔ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن کر کے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی۔ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *