کراچی (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو کی منگنی کی تیاریاں بلاول ہاؤس میں زور و شور سے جاری۔ سابق صدر آصف زرداری کی دُختر بختاور بھٹو منگنی والے دن اچانک آبدیدہ ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے روز والدہ محترمہ بے بظیر بھٹو کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے کہا شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ خوشیاں کورونا سے پاک دنیا میں منانے کے قابل ہوں گے،آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ۔ بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ دن بہت جذباتی کر دینے والا ہے۔ بختاور بھٹو زرداری اپنی منگی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔ بختاور بھٹو نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پیغام جاری کیا کہ تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی مشکورہوں، آج میرے لیے جذباتی دن ہے۔