Home / پاکستان / سینیٹ انتخابات! پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے، جہانگیر ترین کے لیے بھی خوشخبری

سینیٹ انتخابات! پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے، جہانگیر ترین کے لیے بھی خوشخبری

Sharing is caring!

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلئے،شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں وزیراعظم کے چار معاون خصوصی شامل ہیں،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ معاونین خصوصی میں شہزاداکبر، ڈاکٹر فیصل سلطان، رزاق داﺅد اور شہبازگل کے ناموں پر غورکیاجا رہا ہے،اعجازچودھری،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے گئے۔ اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے کامل علی آغا کا نام فائنل کرلیاگیا،زلفی بخاری کانام اسلام آباد سے نشست کیلئے شارٹ لسٹ کیاگیاہے، خواتین کی نشست پرنیلو فر بختیار، نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیرغورہیں،ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *