Home / Uncategorized / دنیا کا واحد خطہ جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے ، افسوسناک تفصیلات

دنیا کا واحد خطہ جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے ، افسوسناک تفصیلات

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں، دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں

آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے،کشمیریوں کو آزادی کاحق دیا جائے ۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہیں،پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گئی۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے،جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے ،کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *