اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے ایک اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو بڑے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خاقان مرتضی کوسول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ سابق ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز لیفٹیننٹ جنرل (ر) خاقان مرتضیٰ کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔