راولپنڈی(ویب ڈیسک) ٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کادورہ ، واہ فیکٹری کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مسلح افواج کے لیے ریڑھ کی قرار دے دیا ۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے پی او ایف کے عزم اور لگن کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کادورہ کیا ہے۔
پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین واہ فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔آرمی چیف کوپیداواری یونٹس کےحوالےسےبریفنگ دی گئی۔ مستقبل کے منصوبوں اور ان میں لائی گئی جدت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ واہ فیکٹری مسلح افواج کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اورجدت پسندی سےمستقبل کےچیلنجزسےنمٹاجاسکتاہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں تیارکیےگئےنئےڈسپلےلاؤنج کابھی دورہ کیا۔آرمی چیف کوآپریشنل ضروریات کی تکمیل کے لیے جدیدٹیکنالوجی کےحصول پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسپلےلاؤنج میں واہ فیکٹری مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے، آرمی چیف نےپی اوایف کےعزم اورلگن کوسراہا۔