ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کہاجاتا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی سابق بیوی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں مگر صدر پیوٹن نے کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔ اب ان کی ایک ناجائز بیٹی کا مبینہ انکشاف بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن جب پہلی بار صدر بنے تھے، تب ان کا ایک صفائی کرنے والی خاتون سویتلانا کریوونوگیخ کے ساتھ معاشقہ
رہا جس سے ان کی ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ یہ بیٹی اب 17سال کی ہے جس کا نام ’ایلیزاویتا‘ بتایا جا رہا ہے اور اس کی ایک تصویر بھی منظرعام پر آ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کی اس محبوبہ سویتلانا کی عمر اس وقت 45سال ہے جو اب ایک نائٹ کلب کی مالک ہے اور کروڑپتی خاتون ہے۔ صدرپیوٹن کی اس بیٹی الیزاویتا کا آخری نام ’ولادی میرونا‘ ہے جو کہ صدر ولادی میر پیوٹن کا نام ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیترینا تیخونووا اور ڈاکٹر ماریہ نامی دو لڑکیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ولادی میر پیوٹن کی پہلی بیوی سے پیدا ہونے والی ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ کیترینا سابق ڈانسر ہے جو اب سیاست میں قدم رکھ چکی ہے جبکہ ماریا وورونتسوا پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔ ان دونوں کو صدر پیوٹن نے کبھی بیٹیاں تسلیم نہیں کیا۔