Home / پاکستان / بڑے بڑے زیر بحث ناموں کا سینیٹر بننے کا چانس ختم ٹکٹ دینے کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی نے لائن میں کھڑے امیدواروں کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا

بڑے بڑے زیر بحث ناموں کا سینیٹر بننے کا چانس ختم ٹکٹ دینے کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی نے لائن میں کھڑے امیدواروں کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مشیروں، معاونین خصوصی یا کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اس کی حمایت کردی ہے، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اگر وزیر اعظم نے حکومتی عہدیداروں کو

سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تو بڑے بڑے زیر بحث ناموں کاسینیٹر بننے کا کوئی چانس نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ مارچ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں پرٹکٹوں کیلئے شدید دباؤ ہے،اس دباؤ اور پارٹی کے اندرگروپنگ سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے پہلے سینیٹ کیلئے درخواستیں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سینیٹ ٹکٹ کیلئے وزیر اعظم کے بعض مشیر ، معاونین خصوصی اور حکومتی عہدے رکھنے والے افراد بھی سامنے آئے تھے۔دریں اثنا حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔وفاقی کابینہ سے منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس بنا لیا ہے اور آرڈیننس کا یہ مسودہ وزیراعظم عمران خان کوبھیج دیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *