اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ن لیگ کے باغی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے باغی اراکین انصاری برادران کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پنجاب کی سیاست پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اس موقع پر اشرف انصاری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کو سراہا گیا ہے۔ ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موقع پر انصاری بردارن نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انصاری برادران نے کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر بھی وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔انصاری بردارن نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔حکومتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔وزیراعظم کا وژن خطے میں امن کا ضامن ہے۔