Home / پاکستان / شاہد خان آفریدی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی وجہ سے خوش کیوں ہیں؟

شاہد خان آفریدی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی وجہ سے خوش کیوں ہیں؟

Sharing is caring!

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ’عروہ‘نے چلنا شروع کر دیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اپنی گڑیا کو جھولے میں ڈالے چلتی

ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سابق کپتان نے ویڈیو کیساتھ لکھا کہ میری چھوٹی شہزادی کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ اس نے چلنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ سلامت رکھے، یہ میرے لئے ایک اہم دن ہے کیونکہ میں امریکہ میں بھی محبت بھرے پیغامات

حاصل کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔ شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراﺅنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *