لاہور(ویب ڈیسک)بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں پڑھائی جائے گی۔نماز جنازہ ادا کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔شریف میڈیکل سٹی میں 3 بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل سٹی میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،عوام کے لیے گراؤنڈ میں داخلے کے لیے الگ گیٹ بنایا گیا ہے جبکہ شریف فیملی اور باقی وی آئی پیز کیلئے دوسرا گیٹ استعمال کیا جائے گا۔نماز جنازہ کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔