Home / Uncategorized / چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی

چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی

Sharing is caring!

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا الیوشن 78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین پاکستان لایا اور پاک فوج چین کی طرف سے

ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی۔ ویکسین حوالے کرنے کی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *