Home / پاکستان / ڈیرہ غازی خان کے قریب عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر نیچے اتارنے کا حکم کیوں دے دیا ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

ڈیرہ غازی خان کے قریب عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر نیچے اتارنے کا حکم کیوں دے دیا ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

Sharing is caring!

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شہبازشریف کے نقش قدم پر چل پڑے اور ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ قبائلی علاقے رونگھن میں اچانک ہیلی کاپٹر اتار لیا،سخی سرور سے واپسی پر رونگھن میں قبائلی لوگوں کو دیکھ کر انہوں نے پائلٹ کو ہیلی کاپٹر اتارنے کی ہدایت کی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بنانے

کے لیے کیمرہ مین پہلے ہی نیچے موجود تھا۔ مبی، نہ طور پر وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد پائلٹ نے چھوٹی سڑک پر ہیلی کاپٹر اتارا اور عثمان بزدار کو اپنے درمیا ن پاکرقبائلی لوگوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے، وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلوچی زبان میں قبائلی لوگوں سے”حال احوال”پوچھا ، مسائل سنے اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عثمان بزدار کاکہناتھاکہ آپ میرے بھائی اور ساتھی ہیں، آپ کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں، پہلی بار کوئی وزیر اعلی آپ کے پاس آیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے قبائلی علاقے رونگھن کا دورہ کیا اور فلاح عامہ کی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

یادرہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ایسے دوروں کی وجہ سے خبروں میں جگہ بناتے رہے ہیں، کبھی وہ بھٹہ مزدوروں کو دیکھ کر قصور سے لاہور واپسی پر ہیلی کاپٹر اتروا لیتے تو کبھی کہیں، اب ایسی ہی خبریں عثمان بزدار کے بارے میں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *