Home / شوبز / ننھی پری کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مداحوں کوراز کی بات بتادی

ننھی پری کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مداحوں کوراز کی بات بتادی

Sharing is caring!

گزشتہ ماہ ننھی پری کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مداحوں کو ان دِنوں اپنے پسندیدہ لباس کے بارے میں بتادیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے اپنی مرر سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ اور ٹائٹس میں ملبوس ہیں۔ مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما کے کندھے پر ان کی بیٹی

کی نیپکن (بِب) بھی رکھی ہوئی ہے۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان دِنوں اُن کی پسندیدہ چیز یہ ’برپ کلاتھ‘ ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ سیلفی شیئر کی ہے جسے اب تک دو کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات

کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔ویرات کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ’اسٹار والدین‘ کے لیے مبارکباد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی جاکر شادی کی تھی۔گزشتہ برس دونوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *