Home / بزنس / گھر خریدیں .بیوی مفت ملے گی، گھر کی قیمت کیا ہے؟ جانیے

گھر خریدیں .بیوی مفت ملے گی، گھر کی قیمت کیا ہے؟ جانیے

Sharing is caring!

جکارتہ اپنا گھر ہو اور اپنی بیوی یہ ہر انسان کی اولین خواہش ہو تی ہے۔ انڈونیشیا میں مفت بیوی کے ساتھ گھربرائے فروخت کے اشتہار نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی 40سالہ خاتون کے گھر فروخت کرنے کا اشتہار دیا گیا اور جس میں یہ بھی کہا گیا کہ گھرخریدنے والے کو بیوی مفت ساتھ ملے گی ۔انٹرنیٹ پرشائع ہونے والے اشتہارکی ابتدائی سطور معمول کی طرح ہیں ،جس میں روزمرہ کے اشتہارات کی طرح رہنے کے

کمروں ،باتھ روموں ،بیڈرومز، پارکنگ کی جگہ اورمچھلیوں کے تالاب کا ذکر کیا ہے ، مگراس میں ایک انوکھی پیشکش بھی کی گئی ہے کہ جس کے مطابق جب آپ یہ گھر خریدیں گے توآپ کو گھر کی مالکہ سے شادی بھی کرنا ہوگی ۔اشتہار میں چالیس سالہ مکان مالکہ وینہ لن کی ایک عدد تصویر بھی منسلک ہے ،جو کہ بیوہ ہے اور ایک بیوٹی سیلون کی مالکہ ہے ،تصویر میں وینہ کو گھر کے سامنے کارکی جانب جھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔اشتہارات میں مذکورہے کہ قواعدوضوابط لاگو ہیں اور صرف سنجیدہ خریداروں کے رابطہ کرنے کی

شرط رکھی گئی ہے ۔ مذکورہ گھرجزیراجاواکے جزیرے میں واقع ہے ،مارکیٹ میں اس کی قیمت 175000امریکی ڈالر ہے ۔ دوسری جانب امریکی ریاست ایریزونہ میں 10 سال سے کومہ میں رہنے والی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی ریاست ایریزونہ میں 10 سال سے کومہ میں پڑی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔متاثرہ خاتون جو ایک تیراکی حادثے میں معذور ہو گئی تھی ہیکنڈا ہیلتھ کیئر کی مریض تھی جب متاثرہ خاتون 29 دسمبر کو تکلیف کی حالت میں ہسپتال لائی گئی تو اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *