Home / پاکستان / راتوں رات بڑا فیصلہ یوسف رضا گیلانی نے سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،جہانگیر ترین سے متعلق وضاحت کردی

راتوں رات بڑا فیصلہ یوسف رضا گیلانی نے سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،جہانگیر ترین سے متعلق وضاحت کردی

Sharing is caring!

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں ،لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے،ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تواپوزیشن کو 42 ووٹ ملے تھے ،42 ووٹ کے

باوجودمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا ،میں نے اپوزیشن سے ووٹ آف کنفیڈنس مانگاجو ملا،متفقہ وزیراعظم نامزدہواتھااپوزیشن نے بھی ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو 73 کاآئین دیا،قانون کی حکمرانی اورآئینی حقوق پریقین رکھتے ہیں، آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرینگے توکوئی تصادم نہیں ہوگا،پی ڈی ایم کے فیصلے ایک دوسرے کی رائے کے ساتھ ہوتے ہیں ،سابق

وزیراعظم نے کہاکہ رات پارٹی کی طرف سے کہاگیا آپ نے درخواست دینی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین میرے عزیز ہیں ان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ،میرا مخالف امیدوارکون ہے معلوم نہیں ، شیری رحمان پلوشہ خان خیرالنسامغل کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد سے خواتین کے لئے امیدوار مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے ہو گی ۔

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *