Home / پاکستان / پریشر فوج سے نہیں بلکہ کہاں سے آتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نےناقابل یقین انکشاف کر دیا

پریشر فوج سے نہیں بلکہ کہاں سے آتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نےناقابل یقین انکشاف کر دیا

Sharing is caring!

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن منصورعلی خان نے مسکراتے ہوئے ازراہ تفنن سوال کیا کہ کوئی بھی مرد جو نوکری پیشہ ہوتا ہے اس کو گھر کی طرف سے پریشر آتا ہے کہ گھر پر کم وقت دیتے ہیں ،کیا وزیراعظم کو بھی پریشر آتا ہے کہ حضور تھوڑا گھر پر بھی وقت دے دیا کریں ۔

اس سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گھر سے پریشر تو آتا ہے کیونکہ میرے ورکنگ آورز صرف آفس کے نہیں ہوتے بلکہ گھر جا کر بھی کام کرتا ہوں ،اگلے دن کی پلاننگ بھی کرنی ہوتی ہے ،میری کوئی بھی سوشل لائف نہیں ہے ۔ پروگرام میں اینکر پرسن منصور علی خان نے سوال کیا کہ کیا کبھی فوج کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہوا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں فوج کی مزاحمت تب کروں جب مجھ پر فوج کی طرف سے دباﺅ ہو،فوج نے آج تک ایک چیز میری مرضی کے خلاف نہیں کی ،آپ ہمارا منشور اٹھا کر دیکھ لیں ،ساری خارجہ پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہے ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *