اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ہے،جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں برقرار رہیں گی۔
اوگر ا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئےوزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔