Home / سیاست / یوسف رضا گیلانی توقع سے دو یا تین ووٹ کم لیں گے۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے اندر کی خبر دے دی

یوسف رضا گیلانی توقع سے دو یا تین ووٹ کم لیں گے۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے اندر کی خبر دے دی

Sharing is caring!

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ عمران خان اس وقت کافی متحرک ہیں لیکن وہ اس وقت اپنے پتے شو نہیں کر رہے۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جب سے سینیٹ میں خرید و فروخت کا بازار گرم ہوا ہے ، اور اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں تو اس کے بعد حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی

ہے۔ حکومت نے اپنا اسکور مکمل کر لیا ہے، حکومت کو جن جن جگہوں سے سازش کا شُبہ تھا اُن اُن جگہوں پر موجود لوگوں سے خود وزیراعظم عمران خان نے رابطے کیے۔ کہا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کی ایک سابقہ شخصیت اس حوالے سے کافی متحرک بھی تھی ، اور وہ متحرک تھی بھی ، لیکن وزیراعظم عمران خان نے خود آگے بڑھ کر سب سے رابطہ کیا اور سینئیر ترین سیاستدانوں کی کی

چار رکنی ایک ٹیم تشکیل دے دی ، یہ سینئیر سیاستدان حکومت میں بھی موجود ہیں۔ اب انہوں نے اپنے تمام پتوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پتے شو نہیں کیے گئے لیکن اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، تمام حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطے بھی ہو گئے ہیں۔ رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دو اتحادیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی رابطے کررہی تھی ، ان کے رابطے ہو چکے تھے

لیکن ان کی طرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود معاملہ سنبھالا اور سب سے رابطے کر کے بے چینی کو ختم کیا۔ رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی نشست کے حوالے سے جو حکومتی جماعت کو تحفظات تھے اس پر بھی قابو پا لیا گیا ہے اور اب کی اطلاع یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی توقع سے دو سے تین ووٹ کم لیں گے

About dnewswala

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *