Home / پاکستان / ’’آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘ قومی ہیرو کیلئےیہ کام تو کر سکتا تھا ، علی ظفر کا اہم پیغام

’’آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘ قومی ہیرو کیلئےیہ کام تو کر سکتا تھا ، علی ظفر کا اہم پیغام

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر نے کے ٹو کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے آڈیو گانا “تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم” گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق اس حوالے سے

گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے ہیروز کو عزت دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ علی سد پارہ ایک غیر معمولی ہیرو تھےاور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ علی سد پارہ نے اپنی زندگی کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے لیے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ میں کم سے کم اس ہیرو کے لیے ایک گانا گا سکتا تھا، تاکہ جب تک موسیقی رہے علی سد پارہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں۔خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں اب تک ان کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *