Home / پاکستان / پولیس ملازمین کی موجیں! محکمے نے ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، پنجاب پولیس میں تبدیلی آگئی

پولیس ملازمین کی موجیں! محکمے نے ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، پنجاب پولیس میں تبدیلی آگئی

Sharing is caring!

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک ہفتہ وار چھٹی لازمی قرار دے دی گئی، فیصلے کا اطلاق اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جوانوں اور پولیس افسران کا ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک ہفتہ وار چھٹی لازمی قرار دے دی گئی، فیصلے کا اطلاق اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

تمام ڈی پی اوز کو جوانوں کی ہفتہ وار چھٹی کا روسٹر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،پہلے مرحلے میں سوموار سے لاہور سمیت بڑے شہروں کے جوانوں کو چھٹی ملے گی،اگلے ہفتے سے پورے پنجاب میں ہفتہ وار چھٹی کا نظام لاگو کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوان ہفتہ وار چھٹی سے اہلخانہ کو وقت دے سکیں گے، فتہ وار چھٹی دینے کا مقصد جوانوں کو ذہنی دباو سے باہر نکالنا ہے، کاغذی کاروائی کی بجائے آئی ٹی بیسڈ چھٹی دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اہلکاروں کی چھٹی کے نظام کو مانیٹر کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *