اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا۔سردار سکندر حیات نے حلقہ احباب میں بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اب وہ ایک لڑکی کے غلام بن جائیں اور لڑکی بھی وہ جو میٹرک فیل ہے۔
سکندر حیات نے کہا مریم نواز عمران خان کو کہتی ہیں کہ وہ ایک یونین کونسل نہیں چلا سکتے۔انہیں ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔سکندر حیات نے مزید کہا کہ یہ لوٹ مار کرتے رہے ہیں اور تو اور میرسڈیز کار چھین کر لے گئے تھے۔اگر ان میں اخلافی جرات ہے تو اس بات سے انکار کریں کہ وہ کار میری نہیں تھی۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن کی قیادت پر برا وقت آیا تو تب انہوں نے یہ کار مجھے واپس بھیجی مگر میں نے کہا کہ اب یہ آپ ہی رکھیں۔ انکا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اب ہم ایک لڑکی کے غلام بن جائیں اور لڑکی بھی وہ جو میٹرک فیل ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات کا بیان pic.twitter.com/aPQmI445o0
— Jawad Akbar (@jawadakbar333) February 19, 2021